• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں پیشگی اجازت کے بغیر اسکولوں عمارتوں کی توسیع پر پاپندی

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

خیبر پختونخوا میں پیشگی اجازت کے بغیر اسکولوں کی عمارتوں کی توسیع پر پاپندی عائد کردی گئی۔

پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوا نے اسکول و کالجز کو مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام نجی اسکول مالکان عمارتوں کے نقشوں کی منظوری کی فوری تصدیق کریں، منظور شدہ نقشوں اور متعلقہ اجازت ناموں کی نقول اسکول میں رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔

متعلقہ اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر اضافی منزل، توسیع یا عارضی کلاس روم کی تعمیر پر پابندی ہوگی، اسکول کی رجسٹریشن کو عمارت کے نقشے کی منظوری یا ساختی مضبوطی کا سرٹیفکیٹ نہ سمجھا جائے۔

مراسلے کے مطابق غیر محفوظ قرار دی گئی عمارت کو تحریری سیفٹی کلیئرنس کے بغیر کھولنے پر پابندی ہوگی، نقشوں کی منظوری سے متعلق ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی گی۔

قومی خبریں سے مزید