نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے فیصل آباد سے سائبر کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔
این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان نے شہری کے بینک اکاؤنٹ سے 14 لاکھ 93 ہزار روپے نکال لیے۔
بینکنگ ایپ کے غیر مجاز استعمال سے رقم ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی، ایک ملزم کے موبائل سے مختلف اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی کےثبوت ملے۔
این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان کے موبائل سے فراڈ ٹرانزیکشنز اور اہم ڈیجیٹل شواہد برآمد ہوئے ہیں۔