پشاور(امجدصافی) پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختون خوا میں گورنرراج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف دائر رٹ درخواستوں پر وفاقی حکومت، آٹارنی جنرل آف پاکستان، ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختون خوا اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا جبکہ سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی عدالت نے قرار دیا کہ تفصیلی حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔