• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعجاز اسلم کا گناہوں کو معمول سمجھنے کے رجحان پر اظہارِ تشویش

اعجاز اسلم---فائل فوٹو
اعجاز اسلم---فائل فوٹو

پاکستانی اداکار اعجاز اسلم نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیا ہے جس میں معاشرے میں بعض گناہوں کو معمول کی بات سمجھنے کے رجحان کی نشاندہی کی گئی ہے۔

اداکار کے پیغام میں روزمرہ استعمال ہونے والے الفاظ اور اصطلاحات جیسے ڈرنک، ڈیٹ، چائے پانی، سود، فیشن اور دوستی کا ذکر کرتے ہوئے ان کے ساتھ ایسے اعمال کی جانب توجہ دلائی گئی ہے جنہیں دینی اعتبار سے گناہ سمجھا جاتا ہے۔

پیغام کا بنیادی نکتہ یہ ہے کہ لوگ بعض گناہ کے کاموں کے اتنے عادی ہو چکے ہیں کہ اب انہیں گناہ تصور بھی نہیں کرتے۔


انہوں نے زور دیا ہے کہ انسان اپنے اعمال کے لیے استعمال ہونے والی زبان اور اصطلاحات پر غور کرے، کیونکہ بعض اوقات عام الفاظ کسی غلط عمل کو بھی معمول کی بات بنا دیتے ہیں۔

اعجاز اسلم نے اس پیغام سے اتفاق کرتے ہوئے اسے ’بالکل درست‘ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ اعجاز اسلم پاکستان کے معروف اداکار، ماڈل اور فیشن ڈیزائنر ہیں، جو کئی برسوں سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ 

انہوں نے مختلف ٹی وی ڈراموں اور سٹ کامز میں اپنی اداکاری سے پہچان بنائی، جبکہ فیشن ڈیزائننگ سمیت دیگر تخلیقی شعبوں میں بھی کام کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید