ریاض ایئرپورٹ کی بندش کے بعد سعودی قومی ایئرلائن نے پاکستان کیلئے اضافی پروازوں کا اعلان کردیا۔
جدہ میں موجود پاکستانی قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی کا کہنا ہے کہ آج اور کل لاہور، اسلام آباد اور لاہور کیلئے جدہ سے اضافی پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی مسافر مدد اور رہنمائی کیلئے قونصلیٹ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ حوثی ملیشیا کے حملوں کے بعد 10 اکتوبر سے عارضی طور پر بند سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو محدود اور سخت ترین شرائط کے ساتھ فضائی ٹریفک کیلئے گزشتہ روز دوبارہ کھولا گیا ہے۔
سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری تازہ نوٹم کے مطابق ریاض ایئرپورٹ پر آمد اور روانگی کی پروازوں کیلئے ایوی ایشن اتھارٹی سے پیشگی اجازت لینا لازمی ہے۔