شیخوپورہ کے اولکھ پارک میں محکمہ صحت کی ملازمہ نے گھر میں کام کرنے والی بچی کو مبینہ طور پر ہلاک کردیا۔
پولیس کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکر نے گھر میں کام کرنے والی 12 سال کی زینب کو ڈنڈے مار کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے خاوند اور 20 سال کا بیٹا بھی گھر میں کام کرنے والی بچی پر تشدد میں ملوث تھے۔
پولیس نے لیڈی ہیلتھ ورکر، اس کے خاوند اور بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، خاوند گرفتار ہے جبکہ خاتون اور بیٹے کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔