• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سانحہ 12 مئی کے کیسز کی سماعت، ملزمان عدم شواہد پر تین مقدمات میں بری

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ 12 مئی کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج رئیس اور رضوان چپاتی کو عدالت میں پیش کیا۔ 

عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر رئیس، رضوان چپاتی اور عمیر صدیقی کو تین مقدمات میں بری کر دیا۔ 12مئی 2007 کو ایئر پورٹ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ 

ملزمان کے وکیل مشتاق احمد ایڈووکیٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں، گواہوں کے بیانات میں بھی تضاد ہے۔ 

ملزمان کے وکیل نے بیان میں مزید کہا کہ ملزمان کے اعترافی بیان میں بھی قانونی تقاضہ پورا نہیں کیا گیا۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کو جائے وقوعہ پر کسی گواہ نے نہیں دیکھا۔ سابق میئر کراچی وسیم اختر اور دیگر کیخلاف سانحہ 12 مئی کے 6 مقدمات زیر سماعت ہیں۔

قومی خبریں سے مزید