پشاور ہائیکورٹ میں غیر فعال صوبائی وزیر فضل شکور، رکن اسمبلی فضل محمد کی بازیابی کیلئے درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز انور نے سوال کیا کہ صوبائی وزیر، رکن اسمبلی غائب ہیں، عام لوگوں کا کیا حال ہوگا؟
جسٹس اعجاز انور نے سوال کیا کیس میں اب تک کیا پیش رفت ہوئی؟ تفتیشی افسر نے جواب دیا کوششیں جاری ہیں، جیو فینسنگ کی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ اس کیس میں تو ایف آئی آر درج کی گئی ہے، صوبائی وزیر، رکن اسمبلی غائب ہیں، عام لوگوں کا کیاحال ہوگا۔
کیس کی مزید سماعت 3 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔