• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی اجلاس میں وزیر اور سیکریٹری تعلیم کی عدم شرکت بر اظہار برہمی

سینیٹ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط نے اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم اور سیکریٹری تعلیم کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کے معاملے پر ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر وقار مہدی کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف تحریک استحقاق پر غور کیا گیا۔

سینیٹر وقار مہدی نے وزیر تعلیم کے اجلاس شرکت نہ کرنے پر متعلقہ حکام کو نہ آنے کرنے وجوہات سے تحریری طور پر آگاہ کرنا چاہیے تھا۔

اجلاس میں پمز کے ڈاکٹر شرجیل کے خلاف سینیٹر پلوشہ خان کی تحریک استحقاق پر بھی غور کیا گیا، پی پی کی خاتون سینیٹر نے پمز کی خراب صورتحال پر ویڈیو ٹوئٹ کی تھی۔

چیئرمین کمیٹی وقار مہدی نے متعلقہ حکام کو صورتِ حال کا مزید جائزہ لینے کے لیے اسپتال کا اچانک دورہ کرنے کی ہدایت کی۔

قومی خبریں سے مزید