• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان، 4 سالہ بچے پر ماں کا تشدد، مقدمہ درج

رحیم یار خان کی نور کالونی میں 4 سالہ بیٹے پر ماں کے تشدد پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ماں نے بچے پر تشدد کی ویڈیو بنائی، نانی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بچے کی نانی نے پولیس کو بتایا کہ ماں 4 سالہ بیٹے کو اپنے پاس نہیں رکھنا چاہتی ہے، اسی لیے تشدد کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق بچے کی نانی نے یہ بھی بتایا کہ طلاق کے بعد بیٹی چاہتی تھی کہ بچہ اپنے والد کے پاس رہے۔

قومی خبریں سے مزید