• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کردیا گیا

آئندہ ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 2 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 379 روپے31 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت 31 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 390 روپے 11پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 22 اکتوبر کے لیے ہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید