گوادرکے قریب پاک ایران سرحد گبد پر محدود پیمانے پر تجارتی سرگرمیاں بحال کردی گئیں، جہاں سامان کی ترسیل اور ایکسپورٹ کی کلیئرنس دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔
کسٹمز حکام کے مطابق محدود پیمانے کی بنیاد پر صرف پہلے سے کلیئر امپورٹ گاڑیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سرحدی گزرگاہ سے مستقل اور دیگر سامان کی ترسیل کیلئے درآمدات و برآمدات بند ہے۔
کسٹمز حکام کے مطابق بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں مرحلہ وار بحال کیے جانے کا امکان ہے۔