لاہور (این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ نیب کے مقدمات میں جرمانے کی عدم ادائیگی پر قید کاٹنے کے باوجود ملزم کی مالی ذمہ داری ختم نہیں ہوتی اور 20سال بعد بھی جرمانہ وصول کیا جاسکتا ہے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس محمد امجد پرویز پر مشتمل بینچ نے اس حوالے سے 15صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔