• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی جی ایس پی پلس اسکیم، پاکستان کو جنوری 2027 میں درخواست دینا ہوگی

اسلام آباد ( مہتاب حیدر ) پاکستان کو یورپی یونین (ای یو) کی نئی جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنسز پلس (جی ایس پی پلس) اسکیم کے لیے جنوری 2027 سے درخواست دینا ہوگی، کیونکہ موجودہ انتظام دسمبر 2026 میں ختم ہوجائے گا۔تاہم، عبوری رعایتی مدت کے تحت موجودہ انتظام دسمبر 2028 تک برقرار رہے گا، تاکہ یورپی کمیشن اور یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے نئی جی ایس پی پلس اسکیم کو حتمی شکل دی جاسکےیورپی یونین معیار پر انسانی حقوق، جبری گمشدگیوں، چائلڈ لیبر اور قانون کی حکمرانی میں قابلِ پیمائش بہتری ناگزیر ہے، ۔۔اعلیٰ سرکاری ذرائع نے بدھ کو دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ نئی جی ایس پی پلس اسکیم کے لیے اہل قرار پانے کی خاطر پاکستان کو بھرپور سفارتی و تجارتی لابنگ کرنا ہوگی اور سخت شرائط پر عمل درآمد کی صلاحیت بہتر بنانا ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد جنوری 2027 کے بعد نئی اسکیم کے لیے باضابطہ درخواست دے گا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نئے جی ایس پی پلس ضابطے کے یکم جنوری 2027 سے نافذالعمل ہونے کے بعد پاکستان سمیت تمام ممالک، بشمول موجودہ مستفید ہونے والے ممالک، درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ موجودہ مستفید ممالک کو یکم جنوری 2027 سے 31 دسمبر 2028 تک دو سال کی عبوری رعایتی مدت حاصل ہوگی۔پاکستان 2014 سے یورپی یونین کی پائیدار ترقی اور بہتر طرزِ حکمرانی کے لیے خصوصی مراعاتی اسکیم (جی ایس پی پلس) سے فائدہ اٹھارہا ہے اور اس اسکیم سے سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک ہے۔

اہم خبریں سے مزید