• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، بصارت سے محروم طلبہ کیلئے بریل رسم الخط میں خصوصی سرٹیفکیٹس کی تقسیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی میں جسمانی معذوری کے حامل اور بصارت سے محروم طلبہ کی ذہنی صحت، خود اعتمادی اور شخصیت سازی کے فروغ کیلئے منگل کے روز’’اپنی ذات کو مزید مضبوط بنائیں‘‘(Building a Stronger Me) کے عنوان سے ایک منفرد تربیتی سیشن منعقد کیا گیا جبکو تقسیم کی گئیں اسناد وی سی ڈاکٹر وسیم وقاضی نے خصوصی طور پر بریل لینگویج (نابینا افراد کیلیے خصوصی تحریر) میں تیار کی گئیں،بصارت سے محروم طلبہ کے لیے بریل رسم الخط میں خصوصی سرٹیفکیٹس کی تیاری اور تقسیم کیے گئے۔ اپنی نوعیت کے اس خصوصی اقدام کا مقصد طلبہ کو ذہنی دباؤ، اضطراب اور روزمرہ زندگی کے چیلنجز سے نمٹنے، مشکلات کا ثابت قدمی سے مقابلہ کرنے اور اپنی صلاحیتوں پر اعتماد بڑھانے کے لیے عملی رہنمائی فراہم کرنا تھا۔
اہم خبریں سے مزید