کراچی (مطلوب حسین) میر رضا قتل کیس جوڈیشل کمیشن کی اعلیٰ پولیس افسران کی کارکردگی پر کڑی تنقیدقیادت، نگرانی اور تفتیش میں غفلت کی نشاندہی، عام شہریوں کے مقدمات کی تفتیش پر بھی سوالات اٹھ گئے،تفصیلات کے مطابق میر رضا قتل کیس کی تحقیقات سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے مشاہدات نے سندھ پولیس کے تفتیشی نظام، اعلیٰ افسران کی نگرانی اور محکمانہ جواب دہی پر سنجیدہ سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ شہریوں کی جانب سےسوال اٹھائے جارہے ہیں کہ جب ایک ہائی پروفائل مقدمے میں نگرانی اور تفتیش کے حوالے سے ایسی خامیاں سامنے آسکتی ہیں تو ان ہزاروں مقدمات کا کیا حال ہوگا جنہیں ذرائع ابلاغ اور اعلیٰ حکام کی خصوصی توجہ حاصل نہیں ہوتی؟میر رضا قتل کیس میں محکمہ پولیس کے اعلیٰ آفسران سے متعلق جو ڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے متعلق آئی جی سندھ سے ان کا موقف جاننے کے ئے متعدد بار انہیں رابطہ کیا گیا ان کو سوال نامہ ارسال کیا گیا تاہم انہوں نے جوڈیشل کمیشن میں پولیس آفسران کے ریمارکس پر اپنا رد عمل دینے سے گریز کیا ۔