• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپیکا پڈوکون کے دوسری بیٹی کا نام دیوی رکھنے پر بپاشا باسو کا دلچسپ ردِعمل

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی دوسری بیٹی کا نام دیوی پڈوکون سنگھ رکھا ہے جس پر اداکارہ بپاشا باسو نے دلچسپ ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

دیپیکا اور رنویر نے ہندو تہوار دسہرے کے موقع پر اپنی پہلی فیملی تصویر شیئر کرتے ہوئے دوسری بیٹی کا نام ’دیوی‘ رکھنے کا اعلان کیا۔

بپاشا باسو جن کی بیٹی کا نام بھی دیوی ہے، انہوں نے اس حوالے سے دیپیکا و رنویر کی شیئر کی گئی تصویر پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔


بپاشا باسو نے لکھا ہے کہ اچھا تو آپ واقعی دیوی نام رکھنے کے معاملے میں سنجیدہ تھیں، جب آپ نے ایک بار مجھے بتایا تھا کہ آپ کو دیوی نام پسند ہے۔

اسکرین شاٹ بشکریہ بھارتی میڈیا
اسکرین شاٹ بشکریہ بھارتی میڈیا 

دیپیکا اور رنویر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں فنکار جوڑی سمیت ان کی بڑی بیٹی دعا اور چھوٹی بیٹی دیوی کو بھی سنہری لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اس پوسٹ کو لاکھوں صارفین سمیت متعدد فنکاروں نے بھی پسند کیا اور کمنٹ باکس میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی 14 نومبر 2018ء کو اٹلی میں ہوئی تھی۔

دیپیکا اور رنویر کے ہاں پہلی بیٹی دعا کی پیدائش 8 ستمبر 2024ء جبکہ دوسری بیٹی کی پیدائش 19 ستمبر 2026ء کو ہوئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید