• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2022 سے اب تک مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے 349 حادثات ہوئے، حنیف عباسی

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی(فائل فوٹو)۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی(فائل فوٹو)۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ 2022 سے اب تک مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے 349 حادثات ہوئے، 331 ریلوے کے حادثات و واقعات کی تحقیقات مکمل کی گئی ہیں۔ 

قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان میں ریلوے ٹریک 1860ء کے ہیں، ڈھائی ارب ڈالر سے 480 کلومیڑ کا نیا ٹریک بنائیں گے۔ 

وزیر ریلوے نے کہا کہ ٹریک کراچی سے شروع ہوگا، حادثات کی روک تھام کیلیے یہ ضروری ہے، 349 حادثات میں سے 229 پر مقدمات درج کیے گئے جبکہ زیر التوا مقدمات 120 ہیں۔ 

حنیف عباسی نے کہا کہ کراچی سے روہڑی ٹریک ایم ایل ون منصوبے کے 1800 کلومیڑ کا حصہ ہے، اس ٹریک کے بننے سے حادثات میں کمی آئے گی۔ 

وزیر ریلوے حنیف عباسی کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ مل کر ریلوے اسٹیشنز کو بحال کریں گے، بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے مختلف ریلوے اسٹیشنز بہتر کر رہے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ ملک سے ریلوے کی 2 لاکھ ایکڑ زمین واگزار کرائی، باقی بھی کرائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید