چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی خبر درست نہیں وہ اپنے گھر پر ہیں۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سہیل آفریدی ہمارے وزیراعلیٰ تھے اور وزیراعلیٰ رہیں گے، جنید اکبر ہمارے خیبر پختونخوا کے صدر ہیں، سینیئر وائس پریزیڈنٹ اصغر ہماری کمیٹی کی صدارت کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے ایم پی اے، ایم این اے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے اور پارٹی سے جڑے ہیں، شیخ وقاص اکرم، علی امین اور دیگر کو بول دیا ہے کہ اندر کی باتیں باہر نہ آئیں۔