کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات کے ٹرانسپورٹ مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کے ٹاؤن کی جانب سے 8بسوں کا تحفہ دیا گیا جبکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے طلبہ و طالبات کے لیے 2ہزار تعلیم کارڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے،بسیں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے حوالے کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندے محدود وسائل واختیارات کے باوجود کراچی کی تعمیر وترقی میں مصروف ہیں، جماعت اسلامی آئندہ بھی کراچی یونیورسٹی کو یہ تحفہ دے گی،ملک میں تعلیم کا نظام چند ہاتھوں تک محدود ، غریبوں کے لیے تعلیم حاصل کرنا مشکل ہو گیا ہے، اس وقت تمام جامعات کا برا حال ہے، لیکن کراچی یونیورسٹی کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، تقریب سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی،کراچی یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری معروف بن رؤف، اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم سمیر الحق و دیگر نے بھی خطاب کیا، اس موقع پراپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق،9ٹاؤن چیئرمین بھی موجود تھے۔