• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنڈی حوالہ نیٹ ورک کے خلاف دو کارروائیوں میں 61 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد

کراچی (مطلوب حسین ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سیل کراچی نے مبینہ طور پر ہنڈی حوالہ نیٹ ورک کے خلاف دو کارروائیوں میں 61 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ،یف آئی اے حکام کے مطابق کارپوریٹ کرائم سرکل کی ٹیم نے 20 اور 21 اکتوبر کو دو مختلف کارروائیوں میں دو مبینہ ملزمان کو گرفتار کیا۔ پہلی کارروائی میٹروپول سگنل، کراچی کے قریب کی گئی، جہاں روح اللہ کو گرفتار کرکے 61 لاکھ 50 ہزار روپے نقد اور ایک موبائل فون برآمد کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید