پشاور (ارشد عزیز ملک) وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور میں وفاقی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخوا میں مبینہ کرپشن کے تین بڑے معاملات کا ذکر کیا، جن میں سٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ، کوہستان کا 37 ارب روپے کا اسکینڈل اور پلیسر گولڈ مائننگ منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیاں شامل ہیں۔