• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نوجوان امریکی، جرمن اور جاپانی نوجوانوں سے زیادہ پُرامید، سروے

اسلام آباد(قاسم عباسی)گیلپ سروے میں معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی نوجوان امریکی، جرمن اور جاپانی نوجوانوں سے زیادہ پُرامیدہیں، 65 فیصد شہری ملک میں اپنے مستقبل سے ’’بہت یا کسی حد تک پُرامید‘‘ ، جو عالمی اوسط 58فیصد سے 7فیصد آگے ہے ۔پُرامیدی کی شرح امریکامیں 52، جرمنی میں 40اورجاپان میں 36فیصد، ویتنامی نوجوان 98فیصد کیساتھ سب سے زیادہ پُرامید، مایوس پاکستانی صرف 32فیصد ، عالمی اوسط 38فیصدریکارڈ ، 45ممالک میں 45ہزار افراد سے سروے کیا گیا۔ ڈبلیو آئی این ورلڈ ویوز سروے 2026 کے مطابق پاکستانیوں کی اکثریت اپنے ہی ملک میں اپنے مستقبل کے بارے میں پُرامید ہے۔

اہم خبریں سے مزید