• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلودہ ترین بڑے شہروں میں لاہور پھر پہلے نمبر پر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا، یہاں کا ایئر کوالٹی انڈیکس 344 ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 288 ریکارڈ کی گئی ہے۔

بھارت کا شہر نئی دہلی دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر ہے جہاں اے کیو آئی 244 ریکارڈ ہوا۔

لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں سے سب سے زیادہ اے کیو آئی 535 ریکارڈ ہوا۔

لاہور میں ایئر واش بیدیاں روڈ پر 497، کاہنہ 446 میں اور ڈیفنس فیز 5 میں 360 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور کے دیگر علاقوں ماڈل ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 350 اور برکی روڈ پر 253 ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے ڈاکٹروں نے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید