• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کہہ چکے ہیں کے پی میں ایمرجنسی لگانا ہماری مجبوری تھی، شازیہ مری

شازیہ مری(فائل فوٹو)۔
 شازیہ مری(فائل فوٹو)۔ 

پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کہہ چکے ہیں کے پی میں ایمرجنسی لگانا ہماری مجبوری تھی، جب وزیراعلیٰ وفاق سے جنگ کرنے کی تیاری کرے تو پھر اسے حکومت کرنے کا کیا حق ہے؟

سانگھڑ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ ہم نے بار بار کہا آئین کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں، وزیراعلیٰ کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ لوگوں کو بھڑکائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کے پی میں دہشت گردی کی لہر دوسرے صوبوں تک بھی پھیل سکتی تھی۔

شازیہ مری نے کہا کہ نئے صوبوں کےقیام کا اختیار صرف صوبے کی منتخب اسمبلی کو ہے۔ سندھ اسمبلی متعدد بار نئے صوبے کی مخالفت کرچکی اور کرتی رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید