• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد، ملزم گرفتار

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

لاہور میں سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق جوبلی ٹاؤن میں گاڑی میں سوار شخص نے سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر پیٹرول پمپ کے ملازم پر تشدد کیا تھا۔ ملازم نے حفاظتی ایس او پیز کے تحت ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے سگریٹ نوشی سے منع کیا تھا۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم پیٹرول پمپ کے ملازم پر تشدد اور سنگین دھمکیاں دینے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ 

ملزم ادریس بھٹی نے گرفتاری کے دوران مزاحمت کی۔ ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید