آذربائیجان کی خاتون ڈیانا کا زیادتی کیس میں نیا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے، جس میں ملزم احمد تنویر کو بےقصور قرار دے دیا۔
ویڈیو بیان میں غیر ملکی خاتون نے کہا کہ میرےساتھ ہونے والی زیادتی سے احمد تنویر کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم احمد تنویر نے میرے ساتھ زیادتی نہیں کی نہ میرا موبائل فون لیا۔
غیرملکی خاتون ڈیانا کا مزید کہنا ہے کہ میں نے پہلا بیان کسی دباؤ میں آکر دیا تھا۔ ڈیانا نے ایمبیسی دستاویزات کے ذریعے بھی ملزم احمد تنویر کو بےقصور قرار دے دیا۔
ملزم تنویر کے خلاف آذربائیجان کی خاتون ڈیانا سے مبینہ زیادتی کے الزام میں لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج ہے۔