پاکستانی نژاد ہارٹ سرجن ڈاکٹر آصف حسن کو پرائیڈ آف برطانیہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
ڈاکٹر آصف حسن کو یہ اعزاز برطانیہ میں بچوں کے دل کے علاج اور سرجری کے شعبے میں 35 سالہ خدمات کے اعتراف میں دیا گیا، تقریب میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی اچانک آمد نے ماحول جذباتی بنا دیا۔
ڈاکٹر آصف حسن اپنے طویل کیریئر میں 4 ہزار سے زائد بچوں کے دل کے آپریشنز اور تقریباً 400 ہارٹ ٹرانسپلانٹ کر چکے ہیں۔
خیال رہے کہ پرائیڈ آف برطانیہ ایوارڈز برطانیہ کا ایک قومی سطح پر ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والا پروگرام ہے، جو غیر معمولی خدمات اور انسانیت کے جذبے کا مظاہرہ کرنے والے گمنام ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔
ایوارڈ یافتگان کا انتخاب عوام کی جانب سے نامزدگیوں اور ججوں کے ایک پینل کے ذریعے کیا جاتا ہے۔