اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان تانبے، لیتھیم، سونے اور دیگر اہم معدنیات کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب کے پیشِ نظر، اپنے معدنیاتی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے کوششیں تیز کر رہا ہے۔ ان معدنیات کی بڑھتی ہوئی عالمی مانگ سے پاکستان جیسے قدرتی وسائل سے مالا مال ممالک کے لیے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ پاکستان کے معدنی وسائل کی تخمینہ شدہ مالیت 8 ٹریلین ڈالر ہے۔ ملک میں اب تک 92 معدنیات کی نشاندہی کی جا چکی ہے، جبکہ 52 معدنیات کا تجارتی بنیادوں پر استخراج کیا جا رہا ہے۔