• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برینٹ خام تیل 115 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، عالمی منڈیوں میں شدید ہلچل

اسلام آباد( خالد مصطفیٰ ) مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے توانائی کی سپلائی کے خطرات کے پیش نظرمہنگائی کے نئے خدشات جنم لے رہے ہیں اور برینٹ آئل میں تیل 115 ڈالر فی بیرل پرپہنچ گیا ہے۔ ایل این جی سپلائی کے خطرات سے مہنگائی کا خدشہ ہے ارو عالمی منڈیوں میں بےچینی پائی جارہی ہے جس کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مئی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ اس سے مہنگائی، ایندھن کی لاگت اور معاشی نمو کے بارے میں خدشات شدید ہو گئے ہیں۔ تیل کی اس تیزی نے امریکہ، برطانیہ، پاکستان اور بھارت کی اسٹاک مارکیٹو ں میں بھی بے چین ی پیدا کردی ہے، جبکہ مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی سپلائی کی غیر یقینی صورتحال توانائی درآمد کرنے والی معیشتوں کے لیے خطرات میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔تازہ ترین مارکیٹ رپورٹوں کے مطابق برینٹ خام تیل 115 ڈالر فی بیرل تک چڑھ گیا، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) تقریباً 101 ڈالر تک پہنچ گیا۔ قیمتوں کی یہ حرکت تنازع کم کرنے کی سفارتی کوششوں کی غیر یقینی صورتحال کی عکاس ہے۔ پاکستان بین الاقوامی توانائی قیمتوں میں اضافے کا خاص طور پر شکار ہو سکتا ہے، کیونکہ وہ اپنی مقامی ضروریات پوری کرنے کے لیے درآمد شدہ پیٹرولیم مصنوعات اور ایل این جی پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید