• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق نے خیبر پختونخوا کیلئے عالمی بینک کا 20 کروڑ ڈالر قرض منظور کرلیا

اسلام آباد(مہتاب حیدر) وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کے لیے عالمی بینک کے تعاون سے شروع کیے جانے والے ’’پبلک ریسورسز فار انکلوسِو ڈیولپمنٹ‘‘ پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔ اس پروگرام کے تحت عالمی بینک 20 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا، جبکہ اس پر عمل درآمد پانچ سال میں، اکتوبر 2031ء تک مکمل کیا جائے گا۔مرکز کی جانب سے کلیئر کیے گئے تصوراتی دستاویز (کانسیپٹ پیپر) کے مطابق، حکومت خیبر پختونخوا نے اس پروگرام کے لیے کانسیپٹ کلیئرنس پروپوزل جمع کرایا تھا۔ اس پروگرام کے لیے عالمی بینک کے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے) کے قرض کے تحت 20 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس میں 18 کروڑ ڈالر قرض اور 2 کروڑ ڈالر تکنیکی معاونت کے لیے مختص ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید