• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ: شیر خوار بچی کی حوالگی پر جھگڑا، 3 خواتین قتل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

شیخوپورہ کے گاؤں ٹھٹہ علی میں شیر خوار بچی کی حوالگی پر جھگڑے کے دوران 3 خواتین کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تینوں خواتین کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہو گیا، مرنے والوں میں ملزم کی ساس، سالی اور سالے کی بیوی شامل ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب عبدالکریم نے تہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخو پورہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

 آئی جی پنجاب نے ڈی پی او شیخوپورہ کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کر دی۔

قومی خبریں سے مزید