کار سرکار میں مداخلت اور بیریئر ہٹانے کے معاملے میں ایمان مزاری نے 342 کا بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کردیا ۔
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی کے جج طاہر عباس سپرا نے ایمان مزاری اور ہادی علی کے خلاف کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔
دوران سماعت ایمان مزاری اور ہادی علی نے آج 342 کا بیان ریکارڈ نہیں کرایا، ہادی علی کا کہنا تھا کہ ہماری جگہ اسٹیٹ کونسل ہی بیان ریکارڈ کرادیے۔
اس پر جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ 342 کا بیان عدالت اور ملزمان کے درمیان ہوتا ہے، بیان آپ نے ہی ریکارڈ کرانا ہے۔
جواب میں ایمان مزاری نے کہا کہ ہم 342 کا بیان ریکارڈ نہیں کرائیں گے۔
جج نے کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کی اور آئندہ سماعت پر جوڑے کو بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اگر آپ 342 کے سوالات کے جواب نہیں دیتے تو آرڈر میں یہی لکھوں گا کہ جواب نہیں دیا گیا۔