• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرگ ٹیسٹنگ میں 6 ادویات کے نمونے جعلی نکل آئے

ڈرگ ٹیسٹنگ لیباریٹری کی رپورٹ میں 6 ادویات کے نمونے جعلی نکل آئے۔

رپورٹ کے مطابق ادویات کے نمونوں میں موثر اجزاء موجود نہیں تھے جبکہ ان نمونوں میں اینٹی بائیوٹک اور دردکش ادویات شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 6 جعلی نکلنے والی ادویات بنانے والی کمپنیوں نے نمونوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق تمام ادویات کو ڈرگ ایکٹ کے تحت جعلی قرار دیا گیا، ٹیسٹنگ لیباریٹری نے کہا کہ تمام ادویات کی سِیل درست حالت میں تھی۔

ٹیسٹنگ لیباریٹری رپورٹ کے مطابق ادویات زائد المیعاد بھی نہیں تھیں، ادویات کے نمونے کراچی کے ضلع ساؤتھ سے لیے گئے، رپورٹس کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ارسال کردی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید
صحت سے مزید