• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2026 میں عالمی توانائی سرمایہ کاری 9520 کھرب تک پہنچنے کا امکان

اسلام آباد (قاسم عباسی)2026میں عالمی توانائی سرمایہ کاری 9520کھرب روپے تک پہنچنے کا امکان، صاف توانائی پر 6,160کھرب، فوسل فیولز پر 3,360کھرب خرچ ہونگے، عالمی قابلِ تجدید بجلی پیداوار میں 692 گیگاواٹ اضافہ، پاکستان میں 2035 تک بجلی بلند ترین طلب 43.1 گیگاواٹ، قابلِ تجدید توانائی کیساتھ مالیاتی اصلاحات اور صارفین تحفظ بھی ضروری، گردشی قرضہ، درآمدی ایندھن اور کمزور ترسیلی نظام توانائی منتقلی میں بڑی رکاوٹیں، نظام میں جامع اصلاحات ناگزیر ہیں، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کی تازہ تحقیق کے مطابق 2026 میں عالمی سطح پر توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری 3.4 ٹریلین ڈالر (9520 کھرب روپے) تک پہنچنے کا تخمینہ ہے، جس میں سے 2.2 ٹریلین ڈالر (6,160 کھرب روپے) صاف توانائی جبکہ 1.2ٹریلین ڈالر (3,360 کھرب روپے) فوسل فیولز (کوئلہ، تیل اور قدرتی گیس) کے لیے مختص ہوں گے۔ دنیا بھر میں 2025 کے دوران قابلِ تجدید توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں 692 گیگاواٹ کا اضافہ ہوا، جو بجلی پیدا کرنے کی مجموعی نئی صلاحیت میں اضافے کا 85.6 فیصد تھا۔ اس کے برعکس پاکستان میں مالی سال 2035 تک بجلی کی قومی طلب کی بلند ترین سطح 28.6 گیگاواٹ سے بڑھ کر 43.1 گیگاواٹ کے درمیان پہنچنے کا تخمینہ ہے۔ یہ اعداد و شمار پائیڈ کی تازہ تحقیق ’’توانائی کی منتقلی: اس کا مفہوم، شواہد اور پاکستان کے لیے مضمرات‘‘ میں پیش کیے گئے ہیں۔ تحقیق میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ عالمی سطح پر توانائی کے نظام میں تبدیلی محض ایک ایندھن کی جگہ دوسرے ایندھن کو استعمال کرنے کا معاملہ نہیں بلکہ یہ ایک جامع سماجی، تکنیکی اور نظامی تبدیلی ہے۔

اہم خبریں سے مزید