• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کا آئندہ کوئی فوری احتجاج نہ کرنیکا اعلان، مرکزی قیادت سے قومی کانفرنس بلانے کا مطالبہ

پشاور(گلزار محمد خان )پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا نے آئندہ فوری طور پر کسی قسم کا احتجاج یا کوئی تحریک نہ چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو غیر منظم اور انفرادی احتجاج سے گریز کرنے کا حکم دے دیا ہے اور مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ نومبر کے پہلے ہفتے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خاتمہ سے متعلق پارلیمانی ، سیاسی اور قانونی لائحہ عمل دینے کیساتھ جلد از جلد ہم خیال سیاسی جماعتوں کی قومی آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے۔ تحریک انصاف خیبرپختونخوا کا ارکان اسمبلی، صوبائی، ریجنل ، ضلعی تنظیموں ، وکلا اور کارکنوں سے مشاورت ، انفرادی احتجاج سے گریز کا حکم، پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا نے صوبہ میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ارکان اسمبلی، صوبائی، ریجنل اور ضلعی تنظیموں، انصاف لائرز فورم اور کارکنوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید