پشاور (ارشد عزیز ملک) قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے مانسہرہ میں 18ارب روپے سے زائد مالیت کی تقریباً 2 لاکھ 23 ہزار کنال سرکاری جنگلاتی اراضی واگزار کرالی،1971 میں اراضی جنگلات کے لئے مختص کی گئی تھی پانچ دہائیوں سے زائدعرصہ تک حدبندی اور قبضہ حاصل نہ ہونے پر سنجیدہ سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔ پانچ دہائیوں سے زائد عرصے تک سرکاری اراضی کی نشاندہی، حدبندی اور قبضہ حاصل نہ کیے جانے کے باعث قیمتی ریاستی اثاثے محکمہ جنگلات کی عملی تحویل سے باہر رہے جس پر سنجیدہ سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں نیب ذرائع کے مطابق حکومت نے 1971 سے 1980 کے دوران مانسہرہ، ہری پور اور بٹگرام کے اضلاع میں ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی حاصل کرکے محکمہ جنگلات کے لیے مختص کی تھی۔