اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)کراچی میں سینٹرل اپریزل یونٹ کو برقرار رکھا جائے، اپٹما کا مطالبہ، فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ نظام کے تحت مسلسل تاخیر سے درآمد کنندگان کے اخراجات میں اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں سینٹرل اپریزل یونٹ کو برقرار رکھا جائے۔ ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ نظام کے تحت مسلسل تاخیر اور انتظامی مشکلات کے باعث درآمد کنندگان کے اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے، ان کا ورکنگ کیپٹل (کاروباری سرمایہ) پھنسا ہوا ہے اور برآمدات پر مبنی صنعتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔