اسلام آباد (مہتاب حیدر) پاکستان میں کثیرالجہتی اشاریۂ غربت (ملٹی ڈائیمینشنل پاورٹی انڈیکس) کے تحت غربت کے تازہ ترین اعداد و شمار کی تیاری کا عمل 2027 کے اختتام تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ اس کے بعد پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی)، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور صوبائی منصوبہ بندی کے لیے ایک جامع لائحۂ عمل تیار کیا جائے گا۔ حکومت نے غربت کے اعداد و شمار کی توثیق کے لیے اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام، عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، برطانیہ کے دفتر برائے خارجہ، دولت مشترکہ و ترقی اور آکسفورڈ پاورٹی اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو سمیت بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔