اسلام آباد ( مہتاب حیدر) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے منگل کو وزارت خزانہ میں منی لانڈرنگ کی روک تھام اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد (AML-CFT) سے متعلق قومی ایگزیکٹو کمیٹی (این ای سی) کے 19ویں اجلاس کی صدارت کی۔