• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹیل کی 6409 ایکڑ اراضی خصوصی وفاقی اقتصادی زون

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ ) وفاقی حکومت نے پورٹ محمد بن قاسم کے قریب پاکستان اسٹیل ملز کی 6,409 ایکڑ اراضی پر محیط کراچی انڈسٹریل پارک (کے آئی پی) کو وفاقی خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) کی حیثیت سے منظوری دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس منصوبے کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی حمایت حاصل ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ملکی اور غیر ملکی، بالخصوص چینی اور دیگر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں برآمدات پر مبنی صنعتیں قائم کرنے، عالمی منڈیوں کے لیے ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی جانب راغب کرنا ہے۔

اہم خبریں سے مزید