کراچی( اسٹاف رپورٹر )سائیٹ بی پولیس نے پولیس وردی میں ملبوس جعلی پولیس اہلکار شیخ اسحاق ولد محمد اشفاق کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سائیٹ ایریا لیبر اسکوائر کے پاس پولیس وردی زیب تن کرکے موٹر سائیکل پر گشت کررہا تھا۔ملزم کے قبضے سے پولیس یونیفارم، ہتھکڑی، پولیس شوز، غیرقانونی پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے ۔