• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرضوں پر سود دفاعی و ترقیاتی بجٹ سے بھی زیادہ، رواں سال 80 کھرب روپے ادائیگیاں

اسلام آباد (مہتاب حیدر)قرضوں پر سود دفاعی و ترقیاتی بجٹ سے بھی زیادہ،رواں سال 80کھرب ادائیگیوں کا تخمینہ ہے، قرضوں کی بڑھتی ادائیگیوں کا بوجھ ملکی مالیاتی نظام کیلئے سنگین خطرہ ،اندرونی و بیرونی سود ہر سال ملک کی ٹیکس اور غیر ٹیکس آمدن کا بڑا حصہ کھا جاتاہے۔2030-31 میں سود 100کھرب روپے ہونیکا امکان ،قرض ادائیگیوں کے بعد وفاق کے پاس صرف 30کھرب بچے ،صوبوں سے خسارہ کم کرنیکی کوشش ،پاکستان کے اندرونی اور بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کا حجم درمیانی مدت میں بھی بلند رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث قومی وسائل کا ایک بڑا حصہ قرضوں کے سود کی ادائیگی پر خرچ ہوتا رہے گا۔قرضوں پر سود کی ادائیگیاں بیک وقت دفاعی اور ترقیاتی اخراجات سے بھی بڑھ چکی ہیں۔ سودی ادائیگیوں میں اضافے کی ایک وجہ قرضوں کے مجموعی حجم میں اضافہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید