• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم وزیر کا پاکستان کے معدنیاتی شعبے میں Weir کمپنی کی شمولیت کا خیرمقدم

اسلام آباد( خالدمصطفیٰ ) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بدھ کو یہاں وئیر (Weir) کے ڈائریکٹر، کمیونیکیشن جے ڈی سنگلٹن سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے معدنیاتی شعبے میں باہمی تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے پاکستان کے معدنیاتی شعبے میں وئیر کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کمپنی کو یقین دلایا کہ حکومت پاکستان میں اس کی سرگرمیوں اور طویل مدتی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

اہم خبریں سے مزید