• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی معدنیات فورم 2026 بارہ نومبر کو ہوگا، کانکنی کی دنیا کی بڑی کمپنیاں شریک ہونگی

اسلام آباد (خالدمصطفیٰ)اسلام آباد میں 12 اور 13نومبر 2026کو پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2026(PMIF26) منعقد ہونے جا رہا ہے، جس میں عالمی مائننگ کمپنیوں کے سربراہان، بین الاقوامی مالیاتی ادارے اور صنعت کے اعلیٰ مینیجرز کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک اور ورلڈ بینک بھی شرکت کریں گے۔ پاکستان کا مقصد اس فورم کے ذریعے اپنی وسیع معدنی دولت کو سرمایہ کاری، اسٹریٹجک شراکت داریوں اور تجارتی طور پر سودمند مائننگ منصوبوں میں تبدیل کرنا ہے۔۔اہم مقررین میں بیرک مائننگ کارپوریشن کے چیئرمین جان ایل تھورنٹن، آئیونہو مائنز کے بانی اور ایگزیکٹو کو-چیئرمین رابرٹ فرائیڈلینڈ، چالک گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مصطفیٰ اکسو، اور ووڈ میکنزی اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندے اور فیلڈمارشل شامل ہیں۔علاوہ ازیں، ورلڈ بینک گروپ، ریکوڈک مائننگ کمپنی، لازارڈ، ویئر، مل بینک اور فیڈرل انسٹی ٹیوٹ فار جیوسائنسز اینڈ نیچرل ریسورسز کے نمائندے بھی سرمایہ کاری، تکنیکی تعاون، ریگولیٹری اصلاحات اور پاکستان کی مائننگ انڈسٹری کے مستقبل پر ہونے والی بات چیت میں حصہ لیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید