• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچر فیسٹیول کا پہلا دن، قوالی نائٹ نے دھوم مچادی

کراچی(ذیشان صدیقی/ اسٹاف رپورٹر، اختر علی اختر)ورلڈ کلچر فیسٹیول کا پہلا دن،قوالی نائٹ نے دھوم مچادی،آرٹس کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام 25روزہ تیسرےورلڈ کلچر فیسٹول کراچی 2026کا باقاعدہ آغاز30اکتوبر کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے۔ فیسٹول کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فیسٹول کا مقصد صرف ریکارڈ قائم کرنا نہیں بلکہ دنیا بھر میں امن مساوات محبت اور ثقافت و ہم آہنگی کا پیغام عام کرنا ہے ۔ اس موقع پر پر بین الاقوامی فنکار بھی موجود تھے ۔ صدر آرٹس کونسل نے مزید کہا کہ گزشتہ دو برس کے دوران اس فیسٹول نے پاکستان کو عالمی ثقافتی نقشے پر نمایاں کیا ہے اس سال فیسٹول میں 150ممالک کے ایک ہزار فن کار پرفارم کریں گے جب کہ پاکستان کے تمام صوبوں اور شمالی علاقہ جات سے گوادر تک مختلف خطوں کی ثقافتوں کی نمائندگی ہوگی ۔ پاکستان اور بین الاقوامی فن کار مشترکہ پرفارم کریں گے ۔

اہم خبریں سے مزید