• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: چوہے کو آگ لگانے کا الزام، چار مسلم نوجوانوں کیخلاف مقدمہ

کراچی(رفیق مانگٹ)بھارت:چوہے کو  آگ لگانے کا الزام، چار مسلم نوجوانوں کے خلاف مقدمہ، تین گرفتار، چوتھے کی تلاش جاری، چوہے کو رسی سے باندھ کر لوہے کے گیٹ سے لٹکایا،بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع جھانسی میں ایک زندہ چوہے کو رسی سے باندھ کر آتش گیر مادہ ڈالنے اور آگ لگا کر ہلاک کرنے کے الزام میں چار مسلم نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے جنید قریشی، ذیشان قریشی، عاشق قریشی اور شفیق کو نامزد کیا ہے، جن میں سے تین کو گرفتار جبکہ ایک کو مفرور بتایا گیا ہے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کی-واقعہ جھانسی کے اورچھا گیٹ علاقے کی قصائی منڈی میں پیش آیا، جو کوٹوالی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر ایک زندہ چوہے کو پکڑ کر رسی سے باندھا اور لوہے کے گیٹ سے لٹکانے کے بعد اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

اہم خبریں سے مزید