• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چند گھنٹوں کی محدود فوجی کارروائی، ایران کو  لچک دکھانے پر مجبور  کرنا، مسلسل فضائی مہم ، بنیادی ڈھانچے کو  نشانہ بنانے کا آپشن

کراچی (رفیق مانگٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے ایران کے خلاف فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے یا موجودہ تنازع سے پیچھے ہٹنے سمیت چھ ممکنہ آپشنز زیر غور ہیں۔چند گھنٹوں کی محدود فوجی کارروائی، ایران کو  لچک دکھانے پر مجبور  کرنا،کئی روز تک فضائی حملے، فوجی اہداف  نشانہ ، مسلسل فضائی مہم ، بنیادی ڈھانچے کو  نشانہ بنانے کا آپشن، شہری آبادی کو خطرات لاحق ہونے کا خدشہ،جوہری پروگرام پر حملے،ہرمز کی ناکہ بندی کے آپشنز، امریکی جریدے کے مطابق ان منصوبوں میں چند گھنٹوں کی محدود فوجی کارروائی سے لے کر کئی ہفتوں پر محیط فضائی مہم، ایران کے جوہری پروگرام اور دفاعی تنصیبات پر حملوں اور آبنائے ہرمز کی بحری ناکہ بندی برقرار رکھنے تک کے امکانات شامل ہیں۔ ان میں ایک آپشن مزید فوجی کارروائی سے گریز کا بھی ہے۔پہلے آپشن کے تحت امریکا ایران کے خلاف چند گھنٹوں پر محیط محدود فوجی کارروائی کرسکتا ہے۔ اس کا مقصد مخصوص اہداف کو نشانہ بنا کر تہران پر دباؤ بڑھانا اور اسے مذاکرات میں زیادہ لچک دکھانے پر مجبور کرنا ہوگا۔ یہ مکمل جنگ دوبارہ شروع کرنے کے بجائے ایک مختصر اور محدود کارروائی ہوگی۔دوسرے آپشن میں ایران کے خلاف چند روز تک فضائی حملے جاری رکھنے کی تجویز شامل ہے۔ اس کارروائی کا دائرہ محدود یا مخصوص فوجی اہداف تک رکھا جاسکتا ہے، جبکہ ایران کے جوہری پروگرام کو نشانہ بنانے کے لیے کئی روز پر محیط الگ فضائی مہم بھی اس منصوبہ بندی کا حصہ ہوسکتی ہے۔تیسرے آپشن کے تحت کئی ہفتوں تک مسلسل فوجی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ اس وسیع مہم میں ایران کے فضائی دفاعی نظام اور دیگر دفاعی صلاحیتوں کو دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا، جیسا کہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد ایرانی فوج کی دفاعی اور جوابی کارروائی کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید