کراچی(رفیق مانگٹ)نیتن یاہو کے دباؤ پر ٹرمپ ایران کے خلاف جوہری حملے کے قریب ، فیصلہ 7نومبر تک متوقع، پیٹ ہیگسیتھ، بریڈ کوپر، مارکو روبیو اور جان ریٹکلف ایران کے خلاف دوبارہ بڑی فوجی کارروائیوں کے حامی،امریکی صحافی اور سیاسی تجزیہ کار ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا مسلسل دباؤ، ٹرمپ ایران کیخلاف ایٹمی حملہ کر سکتے ہیں نیتن یاہو کا 27 ستمبر کو خفیہ دورہ ابوظہبی، ایران پر حملے کیلئے امارات کو ساتھ ملانے کی کوشش، اماراتی قیادت کا انکار ،ایران پر ایٹمی حملہ عالمی جوہری جنگ کا دروازہ کھول سکتا ہے، روس ،یوکرین، پاکستان ،بھارت اور شمالی کوریا جنوبی کوریا ایکدوسرےکو نشانہ بنا سکتے ہیں ، نیتن یاہو کے شدید دباؤ کے باعث ٹرمپ انتظامیہ آئندہ چند روز میں ایران کے خلاف جوہری حملہ کرنے کے فیصلے کے قریب پہنچ سکتی ہے، جس کا ممکنہ ہدف وسطی ایران میں واقع پکیکس ماؤنٹین ہوگا۔ کارلسن کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس کا دعویٰ ہے کہ ایران نے اس پہاڑ کے نیچے جوہری افزودگی کا پروگرام دوبارہ شروع کردیا ہے، جبکہ امریکی روایتی ہتھیار 300 فٹ ٹھوس گرینائٹ چٹان کے نیچے موجود سرنگوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، اس لیے مبینہ طور پر واحد فوجی آپشن جوہری حملہ ہے۔