• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک سال میں قوم پر واجب الادا قرض میں 6210 ارب روپے کا اضافہ

اسلام آباد(مہتاب حیدر)پاکستان کے مجموعی سرکاری اور حکومتی ضمانتوں کے حامل قرضوں میں جون 2025سے جون 2026کے دوران 62.1 کھرب روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد قرضوں کا مجموعی حجم 847.7کھرب روپے سے بڑھ کر 909.8 کھرب روپے ہوگیا، جو ایک سال کے دوران 7.3 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے پیر کو دی نیوز کو بتایا کہ اس عرصے میں سرکاری قرضوں میں 62 کھرب روپے جبکہ حکومتی ضمانتوں کے حامل قرضوں میں تقریباً 0.1 کھرب روپے اضافہ ہوا۔ تاہم قرضوں کے مجموعی حجم میں اضافے کے باوجود جی ڈی پی کے مقابلے میں قرضوں کا تناسب 74.3 فیصد سے کم ہوکر جون 2026 کے اختتام تک 71.7 فیصد رہ گیا۔

اہم خبریں سے مزید